download

دہشت گردی کے بڑھتے واقعات انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں:پی ایف یوسی

download
دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیزتر اور مؤثرترین بنایا جائے :فرخ شہباز وڑائچ
معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں : ڈاکٹرعارفہ صبح خان
(پ ر)نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ’’پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ‘‘ (پی ایف یو سی) کے چیئرمین شہزاد چوہدری ، صدر فرخ شہباز وڑائچ ‘جنرل سیکریٹری محمد نورالہدیٰ ‘چیئرپرسن وومن ونگ بشریٰ اعجاز‘ صدر وومن ونگ ڈاکٹرعارفہ صبح خان‘سینئر نائب صدر فرید رزاقی‘نائب صدر اختر ایوب خان‘ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسیب اعجاز عاشر‘ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عدنان عامر‘سنٹرل آرگنائزر عمر عبدالرحمن جنجوعہ ‘سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد زاہد‘سیکریٹری کوآرڈینیشن ایم ایم علی‘فنانس سیکریٹری محمدطاہردرانی سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران نے پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر انتہائی افسوس اور رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیز اور مؤثر بنانے کی استدعا کی ہے تاکہ ان دہشت گردوں کا جلد ازجلد قلع قمع ہواور آئے روز ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سد باب ہوسکے۔صدر پی ایف یوسی فرخ شہباز وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئے روز بم دھماکے اور دہشت گردی کے بڑھتے واقعات انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔صدر وومن ونگ ڈاکٹر عارفہ صبح خان کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔

About tahir durrani

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

six + eleven =

Weather forecast by WP Wunderground & Denver Snow Service

WpCoderX