sind meeting

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ سندھ کابینہ کا اجلاس

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ سندھ کابینہ کا اجلاس بروز جمعہ 1-5-2015بمقام اسکول آف جرنلزم کراچی

یکم مئی محنت کشوں کے عالمی دن پر پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں نائب صدر سندھ مزمل احمد فیروزی، جنرل سیکریٹری منصور مانی جوائنٹ سیکریٹری زاہد رضا چوہدری انفارمیشن سیکریٹری ندیم آرائیں ،زوہیب خان ، فرقان ذوالقرنین و دیگر ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں سب سے پہلے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر اور نامور صحافی یاسر رضوی کے قتل پر مذمتی قرارداد پیش کی گئی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، اجلاس میں نائب صدر سندھ مزمل احمد فیروزی نے اپنے دورۂ پنجاب کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا اور میٹنگ برائے بورڈ آف گورنر ز سے میں جن معاملات پر بات ہوئی ان میں چیدہ چیدہ سالانہ ورکشاپ ،تھنک ٹینک کا قیام ،اعلی کارکردگی ایوارڈ اور کالموں پر مشتمل کتا ب کا جراء شامل ہے ۔اجلاس میں ممبر سازی کرنے اور نئے کالم نگاروں تک پی ایف یو سی کا پیغام پہنچانے پر زور دیا گیا اور کالم نگاروں کی تربیت اوران کی حوصلہ افزائی کے لئے سیمنارز اور ورک شاپس کے انقعاد کے حوالے فیصلے کئے گئے اور کراچی میں اسکول آف جرنلزم کے اشتراک سے اسی ماہ میں نئے کالم نگاروں کی تربیت کے لئے ایک ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس میں سندھ کے معروف کالم نگار وں کے تجربات سے استعفادہ کیا جائے گا۔

About admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

fifteen + 6 =

Our weather forecast is from Wunderground for WordPress

WpCoderX