download

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے مرکزی عہدیداروں کے تقرر کا عمل مکمل

download

نوجوان قلم کاروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ (پی ایف یو سی) کے بورڈ آف گورنرز نے نوجوان صحافی 23 سالہ فرخ شہباز ورائچ کو 2017ء کیلئے صدر پی ایف یو سی تقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ، بعدازاں نومنتخب صدر نے مشاورت کا عمل مکمل کرنے کے بعد محمد نورالہدیٰ کو جنرل سیکرٹری پی ایف یو سی ، حسیب اعجاز عاشر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری  ، محمد طاہر تبسم درانی فنانس سیکرٹری  ،کوئٹہ کے عدنان عامر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی و کالم نگار عمر عبدالرحمن جنجوعہ کو مرکزی آرگنائزر مقرر کردیا ۔ دیگر عہدیداروں میں اوکاڑہ کے فرید رزاقی سینئر نائب صدر ، حیدرآباد کے اختر ایوب خان مرکزی نائب صدر ، لاہور کے حافظ محمد زاہد سیکرٹری انفارمیشن ، پشاور کے وصال خان اور میانوالی کے توقیر کھرل ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ، رضوان اللہ خان جوائنٹ سیکرٹری ، ایم ایم علی سیکرٹری کوارڈینیشن ، محمدعرفان چوہدری ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن ،  ، سید ثمر احمد سیکرٹری پروگرامز اوروہاڑی کے اظہر تھراج سیکرٹری ممبرشپ ہوں گے ۔ مصطفی کمال ، صوبائی وزراء رانا مشہود احمد ، منشاء اللہ بٹ ، میاں عمران مسعود ، اعجاز چوہدری سمیت مختلف سیاسی و سماجی راہنماؤں اور تعلیمی شخصیات نے پی ایف یو سی کی نئی قیادت کو مبارکباد دی اور اس امیدکا اظہار کیاہے کہ نوجوان کالم نگار معاشرے کی اصلاح کا عمل جاری رکھیں گے اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

About tahir durrani

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

fourteen + 16 =

Weather forecast by WP Wunderground & Denver Snow Service

WpCoderX