2125e621d1897195546b3939b1ef5555_collage_450

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کی باڈی کی تشکیل مکمل

وجوان کالم نگاروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے کے انتخابات مکمل ،راجا وحیدصدر،رضوان اللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ، اختر خان سینئر نائب صدر، جبکہ قاسم علی سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوگئے ۔انتخابات  کا انعقاد آن لائن کیا گیا جس میں ملک بھر سے پی ایف یو سی کے ممبران نے حصہ لیا ، الیکشن کی مانیٹرنگ پروفیسر رشید احمد انگوی،پروفیسر رفعت مظہر اورمحمد شفیق کھوکھر پر مشتمل اراکین نے کی۔  باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے معروف ادیبہ  ڈاکٹر عارفہ صبح خان صدر ویمن ونگ ، اظہر تھراج جوائنٹ سیکرٹری، طیب ستار فنانس سیکرٹری،محمد وقارایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری ، ابوبکر شیخ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اورحافظ محمد بلال کو سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح تما م صوبوں سے بھی ایک ایک نمائندہ نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جن میں نائب صدر پنجاب شاہد یوسف خان،نائب صدر آزاد جموں کشمیرراجہ عمر فاروق،نائب صدر خیبرپختونخواہ وہاب سواتی اور بلوچستان کے نمائندہ نائب صدر زرداد کاکڑ ہوں گے۔ سینئر صحافیوں  اوریا مقبول جان، مجیب الرحمٰن شامی، نجم ولی خان،نوید چوہدری،  حافظ شفیق الرحمٰن، ڈاکٹر عمرانہ مشتاق،عبدالمجید ساجد  ،ایثار رانا ،سید بدر سعید  سابق صدر فرُخ شہباز وڑائچ  اور دیگر سیاسی و  صحافتی  حلقوں کی جانب سے مبارکباد  اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے

About Shahid yousaf

Shahid Yousuf Khan is urdu Columnist and Social Media blogger. Now He is working in PFUC as Senior Vice President Punjab.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

6 + 5 =

The forecast for Lahore , Pakistan by Wordpress Weather

WpCoderX