پی ایف یو سی کے وفد کا دورہ یونیورسٹی آف لاہور
پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز ٟPFUCٞ کے وفد نے گزشتہ روز دی یونیورسٹی آف لاہور میں قائم ویل بیئنگ سنٹرٟwell Beingٞکا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شمائلہ اسد نے وفد کو سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ وفد میں معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ ، چیئر مین پی ایف یو سی ٟ PFUCٞ و اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ ،مرکزی صدر فرید رزاقی ، نائب صدر اظہر تھراج ، سیکرٹری جنرل وقار اسلم ، صدر ویمن ونگ مہوش فضل ، ممبر بی او جی ، عبد الماجد ، شہزاد چوہدری ، ساجد خان اور مادھو لال سمیت دیگر کالم نگاروفد میں شریک تھے۔اس موقع پر موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں 30فیصد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں ۔ یونیورسٹی آف لاہور میں حالیہ ناخوشگوار واقعات کے بعد ویل بیئنگ سینٹر قائم کیا ہے جس سے ایک طرف سٹوڈنٹس کو ذہنی و نفسیاتی مسائل کا علاج کروانے میں سہولت ہو گی تو دوسری جانب یونیورسٹی میں ناخوشگوار واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔ پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز کو بھی ایسے سنٹر ز بنانے چاہیے ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ تصور بہت غلط ہے کہ کسی کو اگر ذہنی مسائل کا سامنا ہوتو اسے مینٹل سے تشبیہ دی جاتی ہے حالانکہ حقائق اسکے بر عکس ہیں ۔ باہر کے اکثر ممالک میں ہیپی نیس کو ایک سبجیکٹ کے طور پر پڑھا یا جاتا ہے اور موٹیویشنل سپیکرز کی خدمات لی جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں ابھی عوام میں اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈائریکٹر ویل بیئنگ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر شمائل اسد نے وفد کے ممبران کو سنٹر کے بارے میں بتایا کہ یو او ایل ویل بیئنگ ٟUOL WELL BEINGٞمیں سٹوڈنٹس ، ٹیچرز اور سٹاف کے لیے فری آف کاسٹ علاج معالجے اور آگاہی دی جائے گی ۔ اس کا میکنرم طے کر تے ہوئے ہم نے تمام یونیورسٹی کی اسسمنٹ کرنے کا پروگرام بنایا ہے جس کے لیے ٹیچرز ، کلاس کے سی آر ، جی آر ہمیں ذہنی مسائل سے دو چار سٹوڈنٹس کو ریفر کریں گے جبکہ سٹوڈنٹس اپنے طور پر بھی سنٹر میں آکر اپنے مسائل بتا سکتے ہیں ۔سنٹر میں کلینکل سائکالو جسٹ ، کونسلنگ سائکالوجسٹ اور ہیلتھ سائیکالوجسٹ بھرتی کیے گئے ہیں جو ایسے افراد کی اسسمنٹ کریں گے




